ملکہ اور گردو نواح میں قصابوں اور سبزی فروشوں نے من مانے ریٹ مقرر کر دیے کوئی پوچھنے والا نہیں

ملکہ ( عمر فاروق اعوان سے راجہ آ فتاب احمد ) ملکہ اور گردو نواح میں قصابوں اور سبزی فروشوں نے من مانے ریٹ مقرر کر دیے کوئی پوچھنے والا نہیں۔ تفصیل کے مطابق قصاب موٹا گوشت 260 روپے اور مرغ کا گوشت 300 روپے میں فروخت کرنے لگے۔

جبکہ ملکہ گائوں میں تمام سبزی فروشوں نے من مانے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں ۔ جبکہ دوسری طرف تندور مالکان نے بھی روٹی 5 روپے سے بڑھا کر 7 روپے کر دی ۔ عوامی حلقوں نے اقتدار اعلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔