ملکہ اور گرد و نواح میں طوفان چودہ سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا

ملکہ (زاہد مصطفی اعوان ) ملکہ اور گرد و نواح میں طوفان چودہ سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا ۔تفصیل کے مطابق ملکہ اور گردو نواح میں اچانک طوفان آگیا۔ جس نے منٹوں میں ہی اندھیرا کر دیا ۔جب طوفان سے بچنے کے لئے شاہین چوک ملکہ پر واقع محمد شفیع کے چودہ سالہ بچے محمد عاصم جو کہ اپنے جانوروں کو چروانے کے لئے کھیتوں میں گیا ہوا تھا۔

نے شدید طوفان سے بچنے کے لئے دیوار کی آڑ لی ۔طوفان اتنا شدید تھا کہ ارشد آجڑی کی دیوار گر گئی ۔اور محمد عاصم دیوار کے نیچے دب گیا۔ اور موقع پر ہی اپنے خالق حقیقی سے جا ملا۔ معصوم محمد عاصم کی وفات پر ملک سوگ میں ڈوب گیا ہے ۔محمد عاصم کی نماز جنازہ آج آبائی قبر ستان ملکہ میں صبع دس بجے ادا کی جائے گی۔