ملکہ برطانیہ کی تاج پوشی کو 63 برس مکمل، خصوصی سلامی دی گئی

Queen Alzbthh

Queen Alzbthh

لندن (جیوڈیسک) ملکہ برطانیہ الزبتھہ کی تاج پوشی کو آج 63 برس مکمل ہو گئے۔ اس موقع پر خصوصی سلامی کی دی گئی۔ اس دن کی مناسبت سے برطانیہ بھر میں خصوصی تقاریب آج سے شروع ہو گئی ہیں۔

اس موقع پر لندن میں شاہی فوج کے گھڑ سوار دستے نے 41 توپوں کی سلامی دی جبکہ ایڈنبرگ میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ 1952 میں الزبتھ کی عمر 26 برس تھی جب انہوں نے ملکہ برطانیہ کا تاج اپنے سر پر سجایا تھا، اگر ملکہ الزبتھ 9 ستمبر تک مسند تخت پر رہیں تو برطانیہ پر طویل ترین عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ بن جائیں گی۔