ملکہ میں چو ہد ری محمد الیا س اور چو ہد ری نا صر احمد چھپر کے حق میں عظیم الشان اکٹھ کیا گیا

ملکہ ( رپو رٹ ۔ عمر فا رو ق اعوان ) ملکہ میں چوہدری محمد الیاس اور چوہدری ناصر احمد چھپر کے حق میں عظیم الشان اکٹھ کیا گیا ۔تفصیلا ت کے مطابق ملکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوران چوہدری محمد الیاس اور چوہدری ناصر احمد چھپر کے حق میں عظیم الشان اکٹھ کیا گیا ۔ تقریب کا اہتمام تحریک انصاف فرانس کے رہنما سعید ملک ن کیا۔سعید ملک فرانس سے پاکستان تحریک انصاف کی کمپین کے لیے پاکستان آ ئے ہیں۔

تقریب میں شرکت کرنے والوں میں میجر (ر)خلیل الرحمن ، چو ہدری تیمور اکرم ، ڈاکٹر عثمان ، ملک ظفراقبال جند اور دوسرے افراد شامل تھے ۔الیاس چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان 1947ء میں وجود میں آیا ہمارے بزرگو ں نے محنت کر کے پاکستان بنا یا ۔پاکستان کے وجود میں آنے کے بعد بانی پاکستان قائداعظم محمد عل جناح کو اللہ تعالی نے اتنا وقت نہیں دیا کہ ہمارے ملک کی بنیاد اس نظریے کے مطابق رکھ سکتے جیسے پاکستان وجود میں آیا۔

ہمارے اس ملک کے اندر بیرونی طاقتوں نے ایجینسیوں کے ذریعے اپنا ایک وجود قائم کر لیا ہے ۔اُنہوں نے اس وقت کے لیڈران کو خرید لیا ہے ۔ میں ان لیڈران سے پوچھتا ہوں کے اس قوم کا کیا قصور ہے ۔اب یہ وقت تبدیل ہو گیا ہے اب یہ قوم بے وقوف نہیں بنے گی اب یہ قوم جاگ رہی ہے ۔ پاکستان 1947ء میں آزاد ہوتا ہے اور چائینہ ایک سال کے بعد اور اب وہ دنیا کا اُمیر ترین ملک بن گیا ہے ۔مگر افسوس اب بھی ہم بھیک مانگ رہے ہیں۔

اگر آپ تبدیلی چاہتے ہیں تو گیارہ مئی کو بلے پر مہر لگا کر ایک نئے پاکستان کا آغاز کریں ۔ چوہدری ناصر احمد چھپر نے کہا کہ ہم عمران خان کے سا تھی ہیں عمران خان پسی ہوئی قوم کی آخری اُمید ہے ہم اس اُمید کی کرن کو بجھنے نہیں دیں گے گیارہ مئی کی شام ہم حلقہ این اے 107او ر پی پی 115سے جیت کر نئے پاکستان کا جشن منائیں گے۔

اُنہوں کہا کہ میں یہ بات چیلنج سے کہتا ہوں کے ملکہ سے پاکستان تحریک انصاف جیتے گی ۔ سابق ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف میجر (ر)خلیل الرحمن نے کہا کہ ہم اس دفعہ تاریخی فتح حاصل کریں گے حلقہ کی عوام نے وڈیرہ ازم کو ختم کر دیا ہے ۔عمران خان اس قوم کا آخری سہارا ہے اور ہم گیارہ مئی کو اپنے قائد اور اس کے مشن کی کامیابی کے لیے سر ڈھر کی بازی لگا دیں گے۔