لندن (جیوڈیسک) برطانوی ملکہ الزبتھ کو قتل کرنے کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ انکشاف برطانوی میڈیا کی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ چارلس اور وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو بھی مارنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
ٹی وی کے مطابق شامی جہادیوں نے ملکہ برطانیہ اور دیگر کو اس تقریب میں قتل کرنیکا منصوبہ بنایا تھا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈنے کا کہنا ہے کہ اس قسم کا واقعہ ہونے کی اطلاع ہے۔