لندن (جیوڈیسک) ملکہ الزبتھ دوئم نے آج برطانیہ کی سب سے طویل عرصے تریسٹھ سال تک ملکہ رہنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
آج شام ساڑھے پانچ بجے کے قریب الزبتھ دوئم تئیس ہزار دو سو چھبیس دن سولہ گھنٹے اور تیس منٹ تک ملکہ رہنے کا ریکارڈ اپنے نام کریں گی۔
ملکہ الزبتھ دوئم اپنے والد بادشاہ جارج پنجم کی ہلاکت کے بعد چھ فروری انیس سو باون سے ملکہ کے عہدے پر فائز ہیں ان کی تاج پوشی دو جون انیس سو تریپن کو ہوئی۔
ملکہ وکٹوریہ نے 1837 اور 1901 کے درمیان 63 سال 216 دن تک حکمرانی کی۔ الزبتھ دوئم برطانیہ کے علاوہ کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جمیکا سمیت 15 دوسرے ملکوں کی بھی ملکہ ہیں۔