بالی وڈ (جیوڈیسک) عالمی میڈیا کے مطابق بپاشا باسو کہتی ہیں کہ اگرچہ اس نے فلموں میں کئی ڈراونے کردار ادا کئے ہیں مگر حقیقی زندگی میں وہ بہت ہی ڈرپوک ہے۔
میں نے کئی مافوق الفطرت کرداروں پر مبنی اور ھارر فلمیں کی ہیں ، اور اگر اس حوالے سے کوئی مجھے ھارر کوئین کہہ کر پکارتا ہے تو مجھے بالکل برا محسوس نہیں ہوتا۔ کری ایچر بھارت کی پہلی تھری ڈی فلم ہے۔
جس میں بپاشا کے مقابل پاکستانی اداکار عمران عباس لیڈنگ رول کر رہے ہیں۔ اس فلم کے بارے میں بپاشا کا کہنا ہے کہ یہ ماضی کی تمام ھاررفلموں سے بڑھ کر ثابت ہو گی۔