ملکہ برطانیہ کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام، 4 مسلم نوجوان گرفتار

Queen in England

Queen in England

لندن (جیوڈیسک) لندن پولیس نے ملکہ برطانیہ کے قتل کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے دہشت گردی کے منصوبے کے الزام میں 4 مسلم نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

دارالحکومت لندن کے 4 مقامات پر چھاپوں کے دوران ملکہ برطانیہ کے قتل کا منصوبہ بنانے والے 4 مسلم نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے۔

کہ لندن پولیس نے ملکہ برطانیہ اور وزیراعظم ڈیوڈکیمرون دونوں کو ممکنہ خطرے سے آگاہ کردیا تھا۔ گرفتارافراد رائل البرٹ ہال میں برطانوی فوج کی یادگاری تقریب کے دوران ملکہ برطانیہ پر چاقو سے حملہ کر کے انھیں قتل کرنا چاہتے تھے۔