بالی ووڈ (جیوڈیسک) کی نامور اداکارہ رانی مکھر جی اگلے سال پیا گھر سدھار جائیں گی۔ ممبئی رانی مکھر جی کی شادی کی خبریں گزشتہ کئی سالوں سے ذرائع کی زینت بن رہی ہیں لیکن اب ایک بھارتی جریدے نے دعوی کیا ہے کہ اگلے سال جنوری میں رانی مکھر جی شادی کر لیں گی۔
ذرائع رپورٹس کے مطابق رانی فلم ساز ادیتیا چوپڑا سے شادی کریں گی۔ وہ اور ان کی ساس ان دنوں مختلف مندروں میں جا رہی ہیں۔ اسی وجہ سے رانی مکھر جی نے آئندہ سال جنوری کے لیے کوئی بھی فلم سائن نہیں کی۔