ملکہ میں انسداد ترک منشیات دو ٹیموں کے مابین نمائشی والی بال میچ کھیلا گیا

Umar Farooq Awan

Umar Farooq Awan

ملکہ ( عمر فاروق اعوان سے ) ملکہ کی تعمیر و ترقی کا نشان۔ حیدر کرار و یلفیئر ٹرسٹ ملکہ کے زیر اہتمام ملکہ میں انسداد ترک منشیات دو ٹیموں کے مابین نمائشی والی بال میچ کھیلا گیا۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ملکہ میں حیدر کرار کلب ملکہ اور اعوان شریف کلب کے مابین ترک منشیات آگاہی کے سلسلہ میں حیدر کرار و یلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام نمائشی والی بال میچ کھیلا گیا۔ مہمان خصوصی ملک محمد اقبال اعوان سابق ناظم یوسی ملکہ اور ملک جبران انور اعوان رہنما پاکستان تحریک انصاف انگلینڈ نے میچ میں اچھی کارکردگی دکھا نے و الے کھلاڑیو ں میں انعامات تقسیم کیے۔

شائقین کی بڑی تعداد میچ سے محظوظ ہوتی رہی۔ اس موقع پر سا ق ناظم یوسی ملکہ مل محمد اقبال اعوان نے کہا کہ جن قوموں کے کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال و یران ہو جاتے ہیں۔ ملک جبران انو ر اعوا ن ر ہنما پا کستا ن تحر یک انصا ف انگلینڈ نے کہا نوجوان کسی بھی قوم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت کا مقام رکھتے ہیں۔

تمام نو جوان ترک منشیات کے سلسلے میں اپنا خصوصی کر دار ادا کر یں۔ صدر پریس کلب راجہ آفتاب احمد نے کہا کہ منشیات فروشی ہماری نو خیز نسلو ں کو عا دی بنا کر ان کی ز ند گیو ں کو دا ئو پر لگا ر ہے ہیں۔ میچ انتظامیہ میں ملک عبدالرشید اعوان فرانس ، ملک فاروق نسیم بیلجیم ، حافظ شہزاد سپین ، ملک اجمل اومان ، عبدالرحمن بھولا ، ملک اشفاق ، ملک مبشر قیوم، سہیل اصغر ، حافظ عامر ، سمیع اللہ بٹ ،حافظ حامد اکرم ، ملک شہباز احمد ، رضوان جونی شامل تھے۔