جھنگ: ضلعی حکومت کی طرف سے رواں مالی سال کے دوران ضلع بھر کے مختلف دیہی علاقوں میں 3 ارب 54 کروڑ 23 لاکھ 45 ہزار 2 سو 55 روپے کی لاگت سے 117 سڑکوں کی تعمیرو مرمت اورتوسیع کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے جس کی بدولت نہ صرف لوگوں کو آمدورفت کی تیز رفتار سہولیات میسر ہوں گی بلکہ انہیں کھیت سے منڈیوں تک اپنی اجناس بروقت پہنچا نے میں بھی آسان رسائی حاصل ہوجائے گی،یہ بات ڈسٹرکٹ آفیسر روڈز جھنگ نے ایک بریفنگ کے دوران بتائی۔ انہوںنے بتایا کہ تحصیل جھنگ ،شورکوٹ ،اٹھارہ ہزاری اور احمد پور سیال میں دیہی سڑکوں کی تعمیرو مرمت کے کام آئندہ ایک سے 4 ماہ کے اندر مکمل کر لیے جائینگے جبکہ ان 117 سکیمو ں پر 3ارب 54 کروڑ 23 لاکھ 45 ہزار 2 سو 55 روپے کی کثیر رقم خر چ کی جائیگی اور اس ضمن میں ٹینڈرز کے اجراء کی کاروائی مکمل کی جارہی ہے۔انہوںنے بتایا کہ مذکورہ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کے دوران سیلابی علاقوں کی چھوٹی بڑی تما م سڑکوں کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ عوام اور خصوصی طور پر سیلابی علاقوں میں آمدو رفت میں دشواریوں کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔انہوںنے مزید کہا کہ تمام سکیمیں طے شدہ اعلیٰ میعار کے مطابق مکمل کی جائیں گی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ( )ڈی سی او /ایڈ منسٹریٹر ضلعی حکومت ناد ر چٹھہ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ144کے تحت ایک حکم نافذ کیا ہے جس کی رو سے فیڈرل بورڈ انٹر میڈیٹ اورسیکنڈری ایجوکیشن اسلام آبادکے زیر اہتمام شروع ہونے والے فضائی ڈگری کالج، رفیقی شورکوٹ کینٹ اور کیڈٹ کالج 2-B سول لائن جھنگ صدرمیں ہائیر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ کے پارٹ ون اور ٹو سالانہ امتحانات 2015ء کے سلسلہ میں ضلع کی ریونیو حدود میں بنائے گئے امتحانی مراکز کی دوسو گز کی حدود کے اندر غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ رول نمبرکے حامل امید واران دوران پرچہ کتاب، گائیڈ، ڈیجیٹل ڈائری، موبائل فون و دیگر ایسا کوئی مواد جو پرچہ حل کرنے میں مدد گار ثابت ہوساتھ نہ لائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ: وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں صوبائی سیکرٹری ایریگیشن پنجاب سیف اللہ انجم نے بناسپتی گھی اور ویجیٹیبل آئل کی قیمتوں کا جائزہ لینے سے متعلق ضلع جھنگ کا اچانک دورہ کے دوران مختلف دکانوں و سٹوروں پر گھی کی نئی کم کردہ قمیتوں کو چیک کیا۔اس دوران ایکسین ایریگیشن جھنگ ظفر حسین ،اے ڈی سی بابر بشیر اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سیکرٹری ایریگیشن سیف اللہ انجم نے کہا کہ گھی کی کم کردہ قیمتوں کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کے عمل کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے اس سلسلہ میں اوور چارجنگ ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو ہدایت کی کہ پرائس لسٹ پر گھی اور آئل کی پرانی اور نئی قیمت درج ہونی چاہیے تاکہ صارفین قیمتوں میں کمی کے واضع فرق سے آگاہ ہوسکے۔انہوں نے دکانوں اور ڈیپارٹمنٹل سٹورز پر کم قیمتوں سے متعلق بینرز آویزاں کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔قبل ازیں صوبائی سیکرٹری نے ڈی سی او آفس میں منعقدہ خصوصی اجلاس کے دوران گھی کی قیمتوں اور ان کے وافر سپلائی کے حوالہ سے افسران سے تبادلہ خیال کیا۔