ملکہ کی خبریں 17/03/2015

Umar Farooq Awan

Umar Farooq Awan

ملکہ (زاہد مصطفی اعوان عمر فاروق اعوان) جعلی پیروں کے خلاف پولیس ایکشن۔ 6 جعلی پیر گرفتار تفصیل کے مطابق تھانہ گلیانہ کے نئے ایس ایچ او چوہدری محمد امجد نے تھانہ گلیانہ میں تعیناتی کے ساتھ ہی جعلی پیروں کے خلاف اور ان کی گرفتاریاں شروع کر دی ہیں۔جعلی پیروں سے تنگ عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے۔غریب اور بے بس افراد کو لوٹنے والے جعلی عامل اور پیر دونوں ہاتھوں سے عوام لوٹنے میں مصروف ہیں۔جب کہ ایس ایچ او گلیانہ چوہدری محمد امجد نے جعلی پیروں کا گھیر ا تنگ کر کے عوام الناس پر بہت بڑا احسان کیا ہے۔جعلی پیر اور عطائی ڈاکٹروں کی ستائی عوام کسی کے پاس اپنی فریاد بھی نہیں لے جا سکتے تھے۔تھانہ گلیانہ کے عوام نے جعلی پیروں اور عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ایس ایچ او گلیانہ چوہدری محمد امجدنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ علاقہ بھر جعلی پیروں کا خاتمہ کیا جائے گا۔اور انہیں غریب عوام سے کی جانے والی لوٹ مار کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ تھانہ گلیانہ کے ملحقہ دیہاتیوں کا تحفظ پولیس کی ڈیوٹی میں شامل ہے۔ہم عوام کو ان کا حق ان کی دیلیز پر پہنچانے کے تمام تر انتظامات کریں گے۔واضع رہے کہ آخری اطلاعات آنے تک پولیس جعلی پیروں کے خلاف اور ان کی گرفتاریوں کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔نواحی موضع ملکہ سے بھی پرویز اختر کو گرفتا ر کر لیا ہے اور مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ملکہ (زاہد مصطفی اعوان عمر فاروق اعوان) مرکزی جامع مسجد رڑیالہ میں 20ما رچ کا خطبہ جمعہ المبارک مولانا مطیع اللہ راشد آف گوجرانوالہ ارشاد فرمائیں گے۔ موضوع فاتح خیبر شان حضرت علی المرتضٰی ہو گا ۔ بیان انشاءاللہ 12:30 بجے شروع ہو گا۔ پروگرام کا اہتمام حکیم حافظ عبدالحق نے کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ملکہ (زاہد مصطفی اعوان عمر فاروق اعوان) نوجوانان توحید و سنت پنجاب کے سالانہ اجتماع پاک فین گجرات کے سلسلہ میں امیر ضلع شیخ اعجاز احمد ناظم اعلٰی ضلع گجرات حمید اللہ عثمانی نا ظم نشر و ا شاعت حافظ شفقت علی کی قیادت میں تحصیل سرائے عالمگیر کے موضع کنڈ تحصیل کھاریاں میں گکھڑ ، چنن اور منگلیہ کا دورہ حاضرین کی بھرپور شرکت۔ مقا می علماء اور جم ئتی احباب کو 22 ما رچ کے اجتماع عام میں شرکت کی دعوت دی گئ۔ حاضرین نے اجتماع میں بھرپور شرکت کا عزم کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ملکہ (زاہد مصطفی اعوان عمر فاروق اعوان) آر ایچ سی ملکہ میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق رورل ہیلتھ سنٹر ملکہ میں تین روزہ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔ پو لیو ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو قطرے پلائیں گی۔ اس موقع پر انچارج رورل ہیلتھ سنٹر ملکہ ڈاکٹر محمد آصف عنایت چوہدری نے دنیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ کوئی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے۔ کسی ایک بچے کا بھی رہ جانا پولیو کے سبب کا باعث بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام پولیو ٹیموں جن کی ڈ یو ٹی لگائی گئی ہے محنت اور جانفشانی سے کام سر انجام دیں۔ اس موقع پر زونل سپروائزر اور تمام ٹیمیں اور ایریا انچارج اپنی ٹیموں کے ساتھ موجود ہوں گے۔