ملکہ کی خبریں 27/01/2016

Malika

Malika

ملکہ (زاہد مصطفی اعوان) ضلع گجرات کی چیئرمینی کس کے حصے آئے گی ،ن لیگ اور ق لیگ کے درمیان معرکہ ہو گا ۔ن لیگ نے تاحال اپنا امیدوار نامزد نہیں کیا تفصیل کے مطابق بلدیاتی الیکشن کے فائنل راونڈ کی تیاریاں بھی آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں ۔تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے امیدواروں کو میدان میں اتار چکی ہیں جبکہ ن لیگ کی طر ف سے ابھی تک کوئی بھی امیدوار فائنل نہیں ہو ا،شائد اس کی اصل وجہ پارٹی میں گروپ بندی ہے ۔جبکہ ضلع گجرات میں اس وقت ن لیگ ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ کا دھڑا مضبوط ترین سمجھا جا رہا ہے ۔ن لیگ نے ضلع گجرات کی 117 سیٹوں میں 60 سیٹیں جیتی تھیں ۔اور اب آزاد امیدوار بھی ن لیگ میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں جس سے ن لیگ کی پوزیشن مضبوط نظر آ رہی ہے ۔جبکہ ن لیگ کی مد مقابل ق لیگ بھی اپنا مضبوط امیدوار بیگم سمیرا الہی کو لے کر آئی ہے ۔ق لیگ بھی اپنے آبائی ضلع سے ضلعی چیئرمینی کسی اور کے ہاتھ جانے نہیں دے گی ۔ق لیگ اس وقت پی ٹی آئی کے ساتھ اور کچھ آزاد چیئرمینوں کے ساتھ جیتنے کی بھر پور کوششوں میں مصروف ہے ۔پنچاب بھر کی نظریں اب گجرات کی ضلعی چیئرمینی پر مرکوز ہو گئیں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ (زاہد مصطفی اعوان) سرکاری سکولو ں کی نجکاری ۔گجرات بھر کے اساتذہ آج پریس کلب گجرات کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے ۔حکومتی فیصلے کی واپسی تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ تفصیل کے مطابق پنچاب حکومت نے سرکاری سکولوں کو نجی شعبہ میں دینے کا جو فیصلہ کیا ہے اس کے خلاف آج گجرات بھر کے ٹیچرز احتجاجی مطاہرہ کریں گے ۔احتجاجی مطاہرہ میں ضلع بھر کے اساتذہ اور ٹیچر یونین کے عہدیداران شریک ہوں گے ۔اساتذہ کا کہنا ہے حکومت اساتذہ پر ظلم بند کرے اور بچوں کے منہ سے نوالہ نہ کھینچے ۔ٹیچروں نے حکومتی فیصلے کی واپسی تک احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔