ملکہ ( بیو رو ر پو رٹ ) گیپکو گلیانہ کی غفلت ۔11KVکی تاروں کے چھونے سے دو لڑکیاں شدید زحمی ہو گئیں ۔تفصیل کے مطابق نواحی موضع رسولپور سیداں میں 11KVکی تاریں اتنی نیچے ہیں کہ کوئی بھی گزرنے والا اس کو ہاتھ لگا کر جان سے ہاتھ دوھو سکتا ہے ۔آج علی الا صبع اقصی اور سعدیہ بھی 11KVکی تاروں کی زد میں آگئیں ۔جن کو ٹیچ کرنے کے ساتھ دونوں شدید زخمی ہو گئیں ۔اقصی اور سعدیہ کو فوری طور پر آر ایچ سی ملکہ پہنچایا گیا ،جہاں انہیں ابتدائی طبی علاج کے بعد عزیز بھٹی ہسپتال گجرات بھجوا دیا گیا ۔جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔رسولپو ر سیداں کے مکینوں نے ڈی سی او گجرات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہمارے گاوں کا چکر لگائیں اور گیپکو کو فوری طور پر 11KVکی تاروں کو اونچا کیا جائے ۔تا کہ کوئی ناگہانی واقعہ رونما نہ ہو چکے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ (نامہ نگار ) ویٹرنری ہسپتال منگلیہ میں عملہ کی جانب سے عوام الناس کو ڈاکٹر بن کر لوٹ کا بازار گرم ۔زاہد مصطفی اعوان کی رپورٹ پر ڈاکٹر واجد کی ویٹرنری ہسپتال منگلیہ آمد۔انکوئری رپورٹ ڈی ایل او کو پیش کریں گے ۔تفصیل کے مطابق ویٹرنری ہسپتال منگلیہ میں کوالفائیڈ ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے محمد اشتیاق نے ات مچا رکھی تھی ۔جبکہ ویٹرنری ہسپتال منگلیہ میں ڈاکٹر محمد اشتیاق کی نیم پلیٹ اور علاج کے لئے اپنا موبائل نمبر بھی لکھ رکھا تھا ۔تاکہ لوگ ڈاکٹر سمجھ کر اسے فون کر کے اپنے جانوروں کا علاج کروائیں ۔تمام شکایا ت کو مد نظر رکھتے ہوئے زاہد مصطفی اعوان نے ایک درخواست ڈی سی او گجرات اور ڈی ایل او گجرات کے نام ای میل کی ۔جس میں علاقہ بھر کے ویٹرنری ہسپتال منگلیہ کے ڈسے ہوئے افراد کے ناموں کے ساتھ رپورٹ ارسال کی ۔ڈی ایل او گجرات ڈاکٹر ممتاز نے ڈی ڈی ایل او کھاریاں ڈاکٹر واجد کو انکوائری آفیسر مقرر کیا ۔ڈاکٹر واجد نے اپنی انکوائری مکمل کر کے رپورٹ ڈی ایل او گجرات کو ارسال کر دی ہے ۔عوام الناس نے ڈی ایل او سے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی ڈاکٹر بن کر عوام کو لاٹنے والوں کا احتساب کیا جائے اور لوٹی ہوئی رقوم واپس کروائی جائے اور جعلی ڈاکٹر بن کر لوٹنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔جبکہ زاہد مصطفی اعوان نے ڈی سی او گجرات سے اپیل کی ہے کہ ویٹرنری ہسپتال منگلیہ میں ڈاکٹر کی سیٹ کو فی الفور پورا کیا جائے ۔جو کہ گزشتہ کئی سالوں سے نا مکمل ہے ۔
ملکہ( عمر فاروق اعوان سے ) رہنما پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری غضنفر جمشید پلا ہو ڑ ی (کو یت ) کاایس ایچ او چو ہد ری صغیر بھدر کو ٹیلی فون والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ تفصیل کے مطابق ایس ایچ او چوہدری صغیر احمد بھدر کو چوہدری غضنفر جمشید پلاہوڑی نے ٹیلی فون کر کے ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔اور دعا کی کے اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فر مائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فر مائے۔ آ مین