ملکہ کی خبریں 02/04/2015

Malka

Malka

ملکہ (عمرفاروق اعوان سے) ضلع گجرات کی ممتاز سماجی شخصیت ،کھاریانز کے سیکرٹری فنانس اور منیجر حبیب بینک لمیٹڈ کھاریاں کینٹ برانچ محمد افضل کی 58ویں سالگرہ کی خصوصی تقریب کا انعقاد گزشتہ روز حبیب بینک کھاریاں کینٹ برانچ میں ہوا جس کی صدارت سنیئر صحافی عزیزالرحمان مجاہد نے کی۔ اس موقع پہ خصوصی کیک کاٹا گیا اور محمد افضل کی خدمات پہ انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔تقریب میں سید فرحت عباس شاہ آف ٹبہ بوٹے شاہ نے خصوصی دعوت پہ جبکہ بینک کے سٹاف ممبران نے عمومی طور پہ شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ (رپورٹ عمر فاروق اعوان) ہاشم ویلفیئر ہسپتال پنڈی ہاشم نزد کھاریاں کینٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فنانس سیکرٹری کھارینزمینجر حبیب بینک لمٹیڈ محمد افضل نے ہاشم ویلفیئر ہسپتال کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد ادریس اعوان اہل علاقہ کے لئے ایدھی آف کھاریاں ہیں ہاشم ویلفیئر ہسپتال کی تمام کامیابیاں انہی کی مرہون منت ہیں۔ ہاشم چیئریٹی ہسپتال جیسی خدمات سرانجام دینے والا ہسپتال شائد ہی پاکستان میں ہو۔ ہاشم ویلفیئر ہسپتال سے تعاون کرنا ہم سب پر فرض ہے۔ مرکزی راہنما پی ٹی آئی چوہدری شاہد محمود نے کہا کہ سماجی خدمات کے حوالے سے منعقدہ یہ تقریب قابل داد ہے۔ چیئرٹی و فلاح کے کام اللہ کے خاص کرم و فضل سے ہی ممکن ہو پاتے ہیں۔ ہاشم ویلفیئر پنجاب بھر میں امتیازی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دامے، درمے، سخنے ہاشم ویلفیئر کے لئے مکمل طور پر حاضر ہوں سب لوگوں کو دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہاشم ویلفیئر کی ہرممکن مدد کرنی چاہئے۔ مجھے پروگرام میں شرکت کی دعوت دینے پر میں آپ سب کا مشکور ہوں کہ آپ نے مجھے اس عظیم اور نیک محفل میں مدعو کیا۔

مرکزی راہنما پاکستان تحریک انصاف محترمہ تاشفین صفدر مرالہ نے کہا کہ ہاشم ویلفیئر ہسپتال کے لئے کئے جانے والوں کاموں کے حوالے سے عزیز الرحمن مجاہد اور ڈاکٹر ذکاء اللہ صدیق کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ جتنا پاکستان کے اوپر قرضہ ہے اس سے کہیں زیادہ ہم لوگ زکوٰة ادا کرتے ہیں اور حکومت میں نظام زکوٰة ہی بہتر کر دے تو ہاشم و یلفیئر ہسپتا ل جیسے ادارے ہزار گنا بہتر خدمات سرانجام دے سکتے ہیں۔ محترمہ تاشفین صفدر کا کہنا تھا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمر ان خان نے بھی دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے لوگوں سے پائی پائی اکٹھی کر کے شوکت خانم جیسا لازوال ادارہ قوم کو دیا ہمارے ملک میں خدمت کرنے والے لوگوں کی کوئی کمی نہیں میری دعا ہے کہ ہاشم ویلفیئر ہسپتال ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت میں لگا رہے گا۔ چیئرمین ہاشم ویلفیئر ہسپتال ڈاکٹر محمد ادریس اعوان نے کہا کہ خرا ب موسمی صورتحال کے با ئو جو د تمام حاضرین تقریب کا مشکور ہوں۔

ہاشم ویلفیئر ہسپتال میںجب خدمت انسانیت کا آغاز کیا تو 7 سے 8 مریض یومیہ آیا کرتے تھے جب کہ ہم نے اس عزم کے ساتھ کام شروع کیا تھا کہ اگر ایک مریض بھی آیا تو ہم کبھی بد دل نہیں ہوں گے لیکن آج الحمدللہ فخرسے کہتا ہوں کہ 80ہزار سے زائد لوگوں کا ہاشم و یلفیئر ہسپتا ل سے مستفید ہونا ہماری بڑی کامیابی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار پہ نوحہ کناں ہوں کہ وہاں بہت زیادہ فنڈز ہونے کے باوجود مریض کی بہتر نگہداشت نہیں ہوتی۔ ہاشم ویلفیئر ہسپتال تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لیول کے کسی بھی ہسپتال سے بہت بہتر خدمات سرانجام دے رہا ہے امراض چشم اور شعبہ زچہ بچہ میں ہاشم ویلفیئر اپنی مثال آپ ہے شعبہ زچہ بچہ میں ایک کی بجائے دو جانیں خطرے میں ہوتی ہیں اور دوران زچگی اموات کی شرح پاکستان میں دوسرے ممالک سے بہت زیا دہ ہے لوگوں کے تعاون سے ہاشم ویلفیئر ہسپتال ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل رہے گا۔ ہمیں آپ کے فنڈز سے زیادہ مستحق مریضوں کی ضرورت ہے۔

صدر الخدمت فائونڈیشن پنجاب سید ضیاء اللہ شاہ ایڈو و کیٹ نے کہا کہ پاکستان میں چیئریٹی کے کام بھی سینہ زوری سے ہی ممکن ہو پاتے ہیں فلاح کے کاموں میں روڑے اٹکانا بعض لوگ اپنا فرض عین سمجھتے ہیں۔ ہاشم ویلفیئر ہسپتال کے اس تناور درخت کی چھائوں سے بہت سارے لوگ مستفید ہو رہے ہیں لیکن جس جانفشانی اور لگن سے ڈاکٹر محمد ادریس اعوان نے اس کی دیکھ بھال اور نگرانی کر کے اس مقام تک پہنچایا وہ قابل تحسین ہے ہاشم ویلفیئر ہسپتال اللہ کی مخلوق کی خدمت کے لئے بسائی گئی ایک بستی ہے۔ ڈاکٹر محمد ادریس اعوان کا مقام اللہ کے ہاں بہت عظیم اور بلند ہے ملک محمد نو ا ز اعوا ن و الد محتر م ڈا کٹر محمد ادر یس اعوا ن جنہو ں نے ہسپتا ل کی تعمیر کے لیے بہت قیمتی ا را ضی و قف کی۔ عزیز الرحمن مجاہد اور خضر حیات اعوان کی خد مات قابل رشک ہیں جو انتہائی لگن سے مصروف عمل ہیں۔ منیجر ہاشم ویلفیئر ہسپتال خضر حیات اعوان نے ہسپتال میں منعقدہ تقریب میں ہسپتال کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا۔

جون 2003ء سے دسمبر2014ء تک ساڑھے تین لاکھ سے زائد مریضوں کا مستفید ہونا ہمارے لئے بہت بڑی کامیابی ہے۔ عزیز الرحمن مجاہد اور ڈاکٹر ذکاء اللہ صدیق جیسے نیک سیرت لوگ ہمارا بڑا سرمایہ ہیں 2010ء سے لے کر اب تک ملک زاہد اختر اعوان برابر کی معاونت کرتے ہیں اور اس طرح کی تقاریب میں ویلفیئر ہسپتال کا ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوتا۔ شعبہ امراض چشم 650500 مریض مستفید ہوئے اور شعبہ زچہ بچہ میں ہاشم ویلفیئر پنجاب لیول کا ادارہ ہے جہاں 2914ء تک 4600 بچوں کی پیدائش ہوئی اور فخر سے بتاتا ہوں کہ ہمارے ہاں شعبہ ز چہ بچہ میں بچوں کی سالانہ شرح پیدائش171ہے جو کسی بھی سرکاری ہسپتال سے کہیں زیادہ ہے۔ اید ھی آ ف لالہ موسیٰ شیخ عبدالخلیل کے صاحبزادے شیخ طارق محمود نے ہاشم ویلفیئر ہسپتال کی ششماہی تقریب میں تاخیر سے آنے پر اپنی ذاتی جیب سے ایک لاکھ روپے کا عطیہ بطور جرمانہ پیش کیا جس پر حاضرین تقریب نے اُن کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ ( عمر فارو ق اعوان سے ) مرکزی جامع مسجد رڑیالہ میں مورخہ 3 اپریل کا خطبہ جمعہالمبارک للکار ملتانی حضرت مولانا گلزار جھنگوی ارشاد فرمائیں گے۔ ان کا بیان ساڑھے 12:30 بجے شروع ہو گا۔ موضوع شان صدیق اکبر ہو گا۔ پروگرام کا اہتمام مولا نا حافظ اکرام رشید اور انعام رشید نے کیا ہے۔