لندن (جیوڈیسک) ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم نے لندن چڑیا گھر کا دورہ کیا اور نایاب نسل کے شیروں کے لیے پچیس سو اسکوائر میٹر پر مشتمل لینڈ آف لائنز نامی نئے مسکن کا افتتاح کر دیا ۔
برطانوی ملکہ الزبتھ دوئم نے لندن چڑیا گھر کا دورہ کیا ، اس موقع پر پرنس فلپ بھی ان کے ہمراہ تھے جہاں انہوں نے نایاب نسل کے ایشیائی شیروں کے لیے نئے مسکن کا افتتاح کیا ۔ اس نئی جگہ میں شیروں کے رہنے کے لیے جنگل جیسا ماحول بنایا گیا ہے ۔ لینڈ آف دی لائنز کو 25 جنوری کو سیاحوں کے لیے کھولا جائے گا ۔