ملکہ ( عمر فاروق اعوان سے ) دس سال سے علاقہ بھر میں بہترین نتائج کا ریکار ڈ مسلسل قائم ر کھنے و الے ادار ے غزالی پبلک سکول آمنہ آبا د /ملکہ کیمپس کا میڑ ک کا رزلٹ اس سال بھی شاندار رہا۔ فرو ااشفاق ولد محمد اشفاق آف چک بختاور 1006 نمبر لے کر پہلے مجموعی طو ر پر پہلے نمبر پر ، سلویٰ شہزادی دختر محمد حنیف نئی آبادی بدھو چک 999 نمبر لے کر مجموعی طو ر پر دوسرے نمبر پر (عمر فا رو ق کیمپس ملکہ) میں پہلے نمبر پر رہیں ۔ جبکہ ثانیہ آفتاب دختر محمد آفتاب چک بختاور 990 نمبر لے کر تیسرے نمبر پر رہیں ۔ عوامی سماجی حلقوں نے ایم ڈی غزالی پبلک سکولز اینڈ کالج ڈاکٹر نشان علی سجاد پر نسپل آمنہ آباد کیمپس مدثر سجاد راجہ اور چو ہدری عابد شریف پلاہوڑی پرنسپل عمر فاروق کیمپس ملکہ کو خراج تحسین پیش کیا او ر اس امید کا ا ظہا ر کیا ہے کہ علا قے میں تعلیمی تر قی کے سلسلہ میں ڈا کٹر نشان علی سجاد اور ان کے تعلیمی اداروں کی خدمات نا قابل فراموش ہیں امید ہے کہ ان کی زیر قیادت تعلیمی ترقی کا یہ سفر جاری ر ہے گا۔ بوائز اینڈ گرلز انٹر انٹر میڈیٹ کلاسز میں دا خلہ جا ر ی ہے خو اہش مند طلبہ اور طالبات ادار ے سے رجوع کر سکتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ملکہ ( عمر فاروق اعوان سے ) علاقہ کی قدیم تعلیمی درس گاہ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول ملکہ کا امسال بھی میٹر ک کا شاندار رزلٹ ۔مجموعی طو ر پر رزلٹ 97 فی صد ر ہا ہے ۔ 18 طلبہ فرسٹ ڈ ویژن لے کر پاس ہوئے ۔ فہیم نعیم 776 نمبر لے کر پہلے نمبر محمد عقیل 768 نمبر لے کر دوسرے راجہ علی رضا 752 نمبر لے کر تیسرے نمبر پر ر ہے ۔ عوامی حلقوں نے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول ملکہ کے شاندار رزلٹ پر ہیڈ ماسٹر ملک شوکت حسین اعوان اور د یگر اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ بہترین رزلٹ پر انہیں مبار ک باد دی ہے اور اس امید کا ا ظہار کیا ہے کہ ان کی زیر قیادت مستقبل میں بھی سکول مڈل اور میٹر ک کے امتخانات میں کامیابیوں کا تسلسل قائم ر کھیں گے ۔ یاد ر ہے کہ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول ملکہ سر کاری سیکٹر میں شاندار روایات کا حامل ا دارہ ہے ۔ جس کے طلباء تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں ۔ ادارے کی رسہ کشی کی ٹیم نے امسال ضلع بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی ۔ دو طلبہ عبدالقدوس اور محمد حسنین کو و زیراعلی پنجاب کے زیرا ہتمام تقریری مقابلہ جات او ر مقابلہ مضمون نویسی میں اسی سال تاریخی اسناد اور نقد انعام سے نوازا گیا ۔ ہیڈ ما سٹر شوکت حسین نے تعلیمی نتائج پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اللہ تعالی کے خصوصی فضل و کر م تمام اساتذہ کرام کی محنت اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے امید ہے کہ اساتذہ کرام آئندہ بھی اسی محنت اور جذبے سے اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔