ملکہ کی خبریں 21/12/2015

Malika

Malika

ملکہ (زاہد مصطفی اعوان/بیورو چیف ) RHC ملکہ میں ڈاکٹروں کی کمی ۔چار یونین کونسل کے غریب عوام لا وارث ہو گئے ۔تفصیل کے مطابق تفصیل کے مطابق یونین کونسل ملکہ ،یونین کونسل بھگوال ۔ یونین کونسل ٹھوٹھہ راے بہادر اور یونین کونسل بھگوال پر مشتمل غریب عوام کے علاج معالجے کا واحد سہارا رورل ہیلتھ سنٹر ملکہ جس میں صرف ایک ڈاکٹر تعینات ہے ۔عوام الناس دن بھر مارے مارے پھرتے ہیں ،جن کو مجبوراپرائیویٹ علاج کروانے پر مجبور کیا جاتا ہے ۔آر ایچ سی ملکہ میں ادویات کی بھی شدید قلت ہے۔

جبکہ ڈاکٹر صاحب آر ایچ سی ملکہ میں آنے والے مریضوں کو جو ادویات لکھ کر دیتے ہیں وہ بھی غریب عوام کی برداشت سے باہر ہے ۔جبکہ ہسپتال میں لکھی جانے والی ادویات مہنگی لکھی جاتی ہیں جو غریب عوام کی سکت سے باہر ہیں ۔ادھر ای ڈی او ہیلتھ گجرات بھی آر ایچ سی ملکہ کا دورہ نہیں کرتے جو عوامی مسائل حل کر سکیں ۔معلوم ہوا ہے کہ ای ڈی ہیلتھ گجرات بھی نئے تعینات ہو گئے ہیں جبکہ ان کی لڑائی میں عوام پر مذید ظلم ڈھایا جا رہا ہے ۔جب سرکاری اہلکار اپنی جنگوں سے فارغ ہو ں گے تو عوام کو سہولیات پہنچا سکیں گے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ملکہ (زاہد مصطفی اعوان) گلیانہ تا گوٹ ریالہ سڑک کی تعمیر ،کروڑوں کے درخت کاٹ لئے گئے ۔سڑک کے کناروں پر لوگوں کی زمینوں سے مٹی اٹھا کر مفت میں ڈال لی گئی ۔لوگوں کا شدید احتجاج ۔تفصیل کے مطابق گلیانہ سے گوٹریالہ سڑک کا کام جاری ہے ۔جبکہ سڑک کے کناروں پر لگے ہوئے کروڑوں کے درخت کاٹ کر گرا دئیے گئے ہیں ۔جو محکمہ جنگلات کے اہلکار اٹھا کر لے جا رہے ہیں یہ کروڑوں کے درخت کس کھاتے میں ہیں کسی کو کوئی علم نہیں ۔

جبکہ سڑک کے کناروں کو کشادہ کر نے کے لئے لوگوں کے زمینوں سے مفت میں بلڈوزر لگا کر سڑک کے کنارے کھلے کئے جا رہے ہیں ،جس سے لوگوں کی زمین بنجر ہو گئی ہیں ۔جبکہ لوگوں کی زمینوں سے اٹھائی جانے والی مٹی کی بھی ادائیگی نہیں کی گئی ۔علاقہ کے لوگوں نے ٹھیکیدار سے مٹی کے پیسوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے ۔اور کروڑوں کے درختوں کا حساب بھی عوام کے سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے ۔