ملکہ کوہسار اور گلیات کا حسن ہزاروں لوگوں کوکھینچ لاتا ہے

Galiyat

Galiyat

گلیات (جیوڈیسک) گلیات کے سرسبز اور بلند و بالا پہاڑوں کی خوبصورتی اور ٹھنڈی ہوا ہر سال ہزاروں لوگوں کو ادھر کھینچ لاتی ہے، فضا میں سفر کرتے ہوئے یہاں کے مناظر دیدنی ہوتے ہیں۔

گرمی کی شدت بڑھے تو سیاح رخ کرتے ہیں ٹھنڈے علاقوں کا۔قدرت نے ملکہ کوہسار اور گلیات کو ایسے حسیں نظاروں اور موسم سے مالا مال کر رکھا ہے کہ سیاحوں کی بڑی تعداد ہر سال یہاں کھنچی چلی آتی ہے۔

پھر سیاحوں کا اولین انتخاب ہوتا ہےچیئر لفٹ ۔ ہواؤں میں اڑتی تتلی جیسی چیئر لفٹ میں بیٹھیں اور پھر سارے نظارے ہو جاتے ہیں اور بھی پیارے۔

بلند وبالا درخت چھوٹے چھوٹے سے لگنے لگتے ہیں۔ راہ گزر پر کھلے پھول ہیں کہ موتی بکھرے ہوئے ، حد نظر پھیلی وادیاں سبھی کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہیں۔ بہت مزہ آیا،ہر طرف خوبصورت نظارے تھے۔

چیئرلفٹ میں بیٹھ کر یہاں کی خوبصورتی ہی کچھ اور ہو جاتی ہے۔مری اور گلیات کی سرسبز وادیوں کا موسم جہاں حسیں ہے وہیں اس کے رنگ بھی بڑی تیزی سے بدلتے ہیں۔مری اور ایوبیہ آئیں، گھومیں پھریں، کھائیں پئیں، مگر چیئر لفٹ میں بیٹھنا نہ بھولیں، چیئرلفٹ میں بیٹھ کر یہاں کے حسین نظاروںٕ کا اپنا ہی لطف ہے۔