شاہین بیڈمنٹن کلب ملکہ نے بیڈ منٹن گرائونڈ کا افتتاخ
Posted on March 6, 2014 By Geo Urdu سٹی نیوز
ملکہ ( نامہ نگا ر ) شاہین گرائونڈ کا افتتاخ کر دیا۔ شاہین بیڈ منٹن کلب ملکہ کے زیر اہتمام بیڈ منٹن گرائونڈ کی رنگا رنگ افتتاخی تقریب منعقد ہوئی۔ گرائونڈ کا افتتاخ ممتاز صحافی عمر فاروق اعوا ن نے اپنے دست مبا رک سے کیا۔ اس موقع پر عمر فاروق اعوان نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ جس قوم کے میدان آبا دہو تے ہیں وہاں کے ہسپتال و یران ہو تے ہیں۔
انہو ں نے کہا کہ اگر ہمیں اپنے ہسپتال ویران کر نے ہیں تو زیا دہ سے زیا دہ میدان آباد کر نے ہو ں گے۔ کھیلو ں کے میدان آباد کر کے نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے روکا جا سکتا ہے۔ اس مو قع پر دوسر ے مقر رین نے بھی خطا ب کیا ۔ تقر یب میں شر کت کر نے وا لو ں میں علی المر تضٰی اعوان، حسن ضیاء اعوا ن ، محسن ضیا ء اعوا ن ، ملک نعیم اللہ اعوان، ملک محمد انیس اعوان، محبو ب الہی اعوان، ملک صدام ایم ڈی گو لڈن گا رمنٹس ملکہ، شا مل تھے۔