طلب میں کمی، پاکستانی فٹبال کی بیرون ممالک فروخت متاثر

Football

Football

سیالکوٹ (جیوڈیسک) سیالکوٹ طلب میں کمی ہونے کی وجہ سے پاکستان میں بننے والے فٹبال کی بیرون ممالک فروخت متاثر ہوگئی۔

مالی سال 20120-13 کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران پاکستانی فٹبال کی برآمد 6 فیصد کم رہی۔ پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے مئی تک 27 لاکھ درجن فٹبال ایکسپورٹ کئے گئے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران یہ تعداد 29 لاکھ درجن سے زائد تھی۔ اس طرح فٹبال کی برآمد سے حاصل ہونے والا زرمبادلہ ساڑھے 6 فیصد کم رہا۔