اسلام آباد (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں پوچھا جانے والا سوال بالکل سادہ ہے کہ حکمرانوں کے پاس دولت کے انبار کیسے لگے۔
سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت پاناما کیس میں ابھی تک کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکی۔
ان کا کہنا تھا کہ ملکی کی ترقی اس لئے نہیں ہو رہی کہ اس کی راہ میں کرپشن کے پہاڑ کھڑے ہیں ، جب تک حکمران خاندان اس سوال کا جواب نہیں دے دیتے ملک میں ترقی کا خواب پورا نہیں ہوگا۔