الھدیٰ کچھ اخلاقیات جو آپ کو مہذب نظر آنے میں مدد دے سکتی ہیں:
1. کسی شخص کو مسلسل دو بار سے زیادہ کال مت کریں . اگر وہ اپکی کال نہیں اٹھاتے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ کسی اور ضروری کام میں مصروف ہیں ۔ . 2. کسی سے لی گئ ادھار رقم انکے یاد دلانے سے پہلے ادا کر دیں . 1 روپیہ ہو یا 1 کروڑ یہ آپ کے کردار کی پختگی دکھاتا ہے۔
3. کسی کی دعوت پر مینیو پر مہنگی ڈش کا آڈر نہ دیں. اگر ممکن ہو تو ان سے پوچھیں کہ آپ کے لئے کھانے کی اپنی پسند کا آڈر دیں ۔
. 4. مختلف سوالات کسی سے مت پوچھیں جیسے ‘اوہ تو آپ ابھی تک شادی شدہ نہیں ہیں’ یا ‘آپ کے بچے نہیں ہیں’ یا ‘آپ نے گھر کیوں نہیں خریدا؟’ خدا کی لئے یہ آپ کا مسئلہ نہیں ہے. .
5. ہمیشہ اپنے پیچھے آنے والے شخص کے لئے دروازہ کھولیں. کوئی فرق نہیں پڑتا کہ یہ مرد ہے یا عورت ۔ آپ کا قد لوگوں کے سامنے کسی سے اچھی طرح سے پیش آنے سے چھوٹا نہیں ہوتا بلکہ بڑھتا ہے
. 6. اگر آپ کسی دوست کے ساتھ ٹیکسی لیں ، اور کرایہ وہ ادا کرتا ہے تو آپ اگلی بار ادا کریں.
7. مختلف سیاسی نظریات کا احترام کریں.
8. لوگوں کی بات نہ کاٹیں.
. 9. اگر آپ کسی کو تنگ کررے ہیں، اور وہ اس سے لطف اندوز نہیں ہوتے تو رک جائیں اور دوبارہ کبھی ایسا نہ کریں.
10. جب کوئی آپکی مدد کرے تو آپ اسکا شکریہ ادا کریں۔
11. کسی کی تعریف کرنی ہو تو لوگوں کے سامنے کریں. اور تنقید صرف تنہائی میں کریں.
12. کسی کے وزن پر کوئی تبصرہ کرنے کی کوئی تک نہیں بنتی۔. بس کہیں ، “آپ اچھے نظر آتے ہیں .” اگر وہ وزن کم۔کرنے کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں تو وہ کریں گے.
13. جب کوئی آپ کو اپنے فون پر ایک تصویر دکھاتا ہے، تو بائیں یا دائیں سوائپ نہ کریں. آپکو کچھ نہیں پتہ کہ آگے کیا ہے۔
. 14. اگر ایک ساتھی آپ کو بتاتا ہے کہ ان کو ڈاکٹر کے پاس جانا ہے،تو یہ نہ پوچھیں کہ کس لئے۔۔ بس آپ اچھی صحت کی دعا دیں . اگر وہ اس کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں تو وہ کریں گے۔
15.جس طرح آپ ایک سی ای او کے ساتھ احترام سے پیش آتے ہیں اسی طرح اپنے آفس بوئے اور چوکیدار کے ساتھ پیش آئیں۔ اپنے سے کم تر حثیت کے لوگوں سے اپکا برتاؤ آپکے کردار کا آئینہ دار ہے ۔
16. اگر کوئی شخص آپ کے ساتھ براہ راست بات کر رہا ہے، تو آپ مسلسل اپنے موبائل فون کی طرف نہ دیکھیں
. 17. جب تک آپ سے پوچھا نہ جائے مشورہ نہ دیں ۔
18. کسی سے عرصے بعد ملاقات ہو رہی ہو تو ان سے، عمر اور تنخواہ نہ پوچھیں جب تک وہ خود اس بارے میں بات نہ کرنا چاہیں۔
19. اپنے کام سے کام رکھیں اور کسی معاملے میں دخل نہ دیں جب تک آپکو دعوت نہ دی جائے۔
20. اگر آپ گلی میں کسی سے بات کر رہے ہیں تو دھوپ کا چشمہ اتار دیں ۔یہ احترام کی نشانی ہے