کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کی ویمن یونیورسٹی میں ہونے والے خود کش حملے میں شہید ہونے والی دو طالبات کی شناخت نہ ہوسکی۔ نادرا نے دو خود کش حملہ آوروں کے فنگر پرنٹس حاصل کر لئے ہیں۔ کوئٹہ سردار بہادر خان یونیورسٹی میں ہونے والے خود کش دھماکے میں شہید ہونے والی دو طالبات کی چھٹے روز بھی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
لاشوں کی شناخت کے لئے اعضا کے نمونے حاصل کر لئے گئے جو ڈی این اے کے لئے آج پولیس کے سپرد کئے جائیں گے جبکہ نادرا نے بولان میڈیکل کمپلیکس میں دھماکے کرنے والے دو خود کش حملہ آوروں کے فنگر پرنٹس حاصل کر لئے ہیں۔ خود کش حملہ آوروں کے جسم کے نمونے بھی ڈی این اے کے لئے بھیجیں جائیں گے۔