کوئٹہ (جیوڈیسک) میں ایف سی نے دو ہزار کلوگرام دھماکہ خیز مواد برآمد کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف سی ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی چیک پوسٹ پر تلاشی کے دوران ایف سی نے دھماکہ خیز مواد سے بھرے دو ٹرک قبضے میں لے لئے اور تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
اس طرح تخریب کاری کی ایک بڑی کارروائی کو ناکام بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق دو ٹرک جو دو ہزار کلوگرام ایلمونیم کلورائیڈ سے بھرے ہوئے تھے، ہزارگنجی سے قبضے میں لئے گئے ہیں۔ ملزموں کو نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بارودی مواد سے بھرے ٹرک کوئٹہ سے تربت جا رہے تھے۔