کوئٹہ : مغوی ڈاکٹرمناف ترین کی بازیابی کے لئے آپریشن جاری 2 مبینہ اغواکار ہلاک

Quetta operation

Quetta operation

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ سے اغوا ہونے والے ڈاکٹر مناف ترین کی بازیابی کے لئے گلستان میں آپریشن جاری ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں دواغوا کار ہلاک ہو گئے جبکہ تین کو گرفتار کر لیا گیا۔ مغوی ڈاکٹر مناف ترین کی بازیابی کے لئے۔

پولیس اور انسداد دہشت گردی فورس نے گلستان کاریز میں کارروائی شروع کر دی۔ دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ملزمان صابر خان اور وارث خان ہلاک ہو گئے۔ محمد افضل، اعظم خان اور مشکے خان کو گرفتار کر لیا گیا۔ مقابلے میں اے ایف ٹی ایک اہلکار ہلاک دوسرا زخمی ہو گیا۔