کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں خواتین پر تیزاب پھینکنے کا مقدمہ کیچی بیگ تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔
گزشتہ روز سریاب روڈ پر کلی کمالو میں شاپنگ سینٹر کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے سرنج کے ذریعے چار خواتین پر تیزاب پھینکا تھا جس سے وہ جھلس گئی تھیں۔ کیچی بیگ پولیس کے مطابق خواتین پر تیزاب پھینکے کا مقدمہ ان کے اہل خانہ کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔
اس سلسلے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ سی سی پی او کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کیلئے قائم کی گئی کمیٹی نے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔