کوئٹہ (جیوڈیسک) مشرقی بائی پاس پر ایف سی کی کارروائی کے دوران 3دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 ایف سی کے اہلکار زخمی ہوگئے۔
کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران ایف سی کے اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران 2 ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔
ایف سی کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری اور خودکار ہتھیار اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں جب کہ ہلاک ملزمان دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔