کوئٹہ : سابق ایڈوکیٹ جنرل صلا ح الدین بازیاب

Quetta

Quetta

کوئٹہ(جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ سے ڈیڑھ ماہ قبل اغوا ہونے والے سابق ایڈوکیٹ جنرل صلا ح الدین مینگل بازیاب کرالئے گئے۔ سابق ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان صلاح الدین مینگل کو 3 اپریل کی دوپہر ہائی کورٹ سے گھر آتے ہوئے ان کے گھر کے قریب سے اغوا کرلیا گیا تھا۔

بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ان کے اغواکا ازخود نوٹس لیا تھاجبکہ ان کی بازیابی کیلئے وکلا تنظیمیں سراپا احتجاج رہیں اور منگل سے چار روز عدالتی بائیکاٹ بھی شروع کیا گیا تھا۔

صلاح الدین مینگل کے بھائی نصیر مینگل نے بتایا کہ اغواکار صلاح الدین کو رات گئے دشت کے علاقے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے، جہاں سے انہیں کوئٹہ میں ان کے گھر پہنچایا گیا۔