کوئٹہ ایئرپورٹ کے قریب پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

PIA

PIA

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کی قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 368 حادثے سے بال بال بچ گئی۔

کراچی سے کوئٹہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 368 کے سامنے اچانک پاک فضائیہ کے 2 لڑاکا طیارے آ گئے تاہم طیارے کے پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو حادثے سے بچالیا اور طیارے کو بحفاظت کوئٹہ ایئرپورٹ پر اتار لیا۔