کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کی انسداد دہشتگردی عدالت میں اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت میں ایک پولیس اہلکار بطور سرکاری گواہ پیش ہوا۔
عدالت میں نواب اکبر بگٹی کےزیراستعمال اشیا بھی پیش کی گئیں ،بگٹی قتل کیس کی سماعت اے ٹی سی کے جج آفتاب احمد لون نے کی۔ عدالت میں پولیس اہلکار راجہ عبدالعزیزبطور سرکاری گواہ پیش کیا گیا ،تاہم کیس میں نامزد مرکزی ملزم پرویز مشرف کےوکیل نے سرکاری گواہ پر جرح سے گریز کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ جرح بعد میں ضرورت پڑنے پرکرینگے۔
عدالت میں اکبر بگٹی کے زیراستعمال رہنے والی گھڑی، عینک، اس کا کور، کنگھا اورپرس بھی پیش کیا گیا ،جس میں 14 ہزار 837 روپے موجود تھے ، عدالت نے سابق صوبائی وزیرداخلہ شعیب نوشیروانی کی حاضری سے ایک دن کے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 12 اگست تک ملتوی کردی ۔