کوئٹہ: اختر مینگل کے گھر پر بم حملے کا مقدمہ درج

Akhtar Mengal Blast

Akhtar Mengal Blast

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے گھر پر دستی بم حملے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ گھر کے چوکیدار کی مدعیت میں سریاب تھانے میں درج کیا گیا۔

ہفتے کو سردار اختر مینگل کے گھر پر نامعلوم افتراد نے دو دستی بم پھینکے جن کے پھٹنے سے مکان کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا، حملے کے وقت سردار اختر مینگل گھر پر موجود نہیں تھے۔