کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں اے این پی کے صوبائی صدر ارباب عبدالظاہر کاسی کو اغوا کر لیا گیا ہے، پولیس نے ان کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے، ڈرائیور نے پولیس کو بتایا کہ وہ پٹیل روڈ سے گزرہے تھے کہ سفید کلر کی گاڑی میں سوار تین مسلح افراد نے انہیں روک لیا۔
ارباب عبدالظاہر کاسی کو زبردستی اغوا کر کے لے گئے، ملزمان نے مجھ پر تشدد کیا اور گاڑی کی چابی اور موبائل بھی چھین کر لے گئے۔ پولیس نے علاقے کی ناکا بندی کرلی ہے۔