کوئٹہ (جیوڈیسک) مشرقی بائی پاس کےعلاقے لیبر کالونی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 7 اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس اور حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر مشرقی بائی پاس کے علاقے لیبر کالونی میں ایک مکان پر چھاپہ مارا کہ اس دوران مکان میں موجود افراد نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 7 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔
جب کہ جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا دہشتگرد پولیو ورکرز پر حملے میں ملوث تھا۔
واضح رہے کہ 26 نومبر کو مشرقی بائی پاس پر پولیو رضاکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں تین خواتین سمیت 4 پولیو ورکرز جاں بحق ہوگئے تھے جن میں دو سگی بہنیں بھی شامل تھیں۔