کوئٹہ کے علاقے پنج فٹی میں ہوٹل کے قریب دھماکا،11 افراد زخمی

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاؤن میں ہوٹل کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جناح ٹاؤن کے علاقے پنج فٹی میں نامعلوم افراد نے چائے کے ہوٹل کے قریب سائیکل میں دھماکہ خیز مواد نصب کرکے اسےسڑک کنارے کھڑا کردیا۔

جو زوردار دھماکہ سے پھٹ گئی۔دھماکے کے نتیجے میں چائے کے ہوٹل میں بیٹھے 11 افراد زخمی جبکہ قریبی دوکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے ، 9زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ جبکہ 2 زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ۔ بم ڈسپوزل اسکوارڈ کے مطابق سائیکل میں 5 کلو دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔