کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

Dead Bodies

Dead Bodies

کوئٹہ (جیوڈیسک) سریاب روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

سریاب روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کار میں سوار دونوں افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال پہنچایا گیا جہاں دونوں افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

دوسری جانب ایف سی نے سال 2014 کے دوران کارکردگی رپورٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال ایف سی پر دہشتگردوں کی جانب سے 450 حملے کئے گئے جس میں 44 اہلکار جاں بحق جب کہ 129 زخمی ہوئے جب کہ ایف سی کی کاررائیوں کے دوران مختلف اقسام کے 793 ہتھیار اور چار ہزار 200 کلو بارودی مواد برآمد کیا گیا۔

ترجمان ایف سی کے مطابق کارروائیوں کے دوران 146کلو ہیروئن اور 2 ہزار 234 کلو مضر صحت کیمیکلز اور شراب بھی برآمد کی گئی جب کہ12 ہزار385 کلو منشیات بھی برآمد کی گئی۔