کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے سریاب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق سریاب روڑ پر واقع مقامی اسپتال کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے جدید اسلحہ سے ڈاکٹر فائق علی نامی شخص پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے، فائرنگ کے بعد پولیس اور رسکیو رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر انہیں سول اسپتال منتقل کردیا، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔