کوئٹہ : ایسوسی ایشن کی ہڑتال، تیسرے روز بھی پٹرول اسٹیشنز بند

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے آج تیسرے روز بھی تمام پٹرول اسٹیشنز بند ہیں جس کی وجہ سے شہری پٹرول کے حصول کے لئے پریشان ہیں۔

کوئٹہ میں کسٹم اور پولیس کے منفی رویے کے خلاف بلوچستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے شہر کے تمام پمپس کو احتجاجا غیرمعینہ مدت تک بند کر دیا جسکے باعث گزشتہ تین روز سے شہریوں کو پٹرول فراہم نہیں کیا جا رہا۔

شہر کے تمام پٹرول پمپس کی بندش کے باعث شہریوں کو پٹرول اور ڈیزل کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔