کوئٹہ میں بکر منڈی سج گئی، مہنگائی کی وجہ سے گاہک ناپید

Bakr Markets

Bakr Markets

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کی سب سے بڑی بکرا منڈی میں قربانی کے جانور بے شمار لیکن گاہک دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔ آسمان سے باتیں کر رہی ہے بھاگ ناڑی نسل کے بیلوں کے خریدار بھی دکھائی نہیں دیتے، کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر صوبے کی بڑی بکرامنڈی ہے جہاں اندرون ملک کے علاوہ افغانستان سے بھی چھوٹے جانور فروخت کےلئے لائے جا رہے ہیں۔

بلوچستان کے پہاڑی علاقوں سے پہاڑی جبکہ میدانی علاقوں سے دیسی بکرے اوردبنے بڑی تعداد میں فروخت کے لئے لائے گئے ہیں۔ ان جانورں کی قمیتیں گذشتہ سال کی نسبت 50 سے 75 فی صد بڑھ گئی ہیں، منڈی لوگ قربانی کے جانور خریدنے آرہے ہیں لیکن بہت کم ہی ان کی جیب جانور خریدنے کی اجازت دیتی ہے، رواں سال پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے سبب وہاں سے کوئٹہ قربانی کے جانور نہیں لائے جاسکے ہیں جس کی وجہ سے بھی مویشی مہنگے ہوئے ہیں۔

بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ منڈی قربانی کے جانوروں سے بھری ہوئی ہے لیکن خریدارنہیں ہیں اورانہیں جانوروں کا خرچہ پورا کرنا بھی مشکل ہو رہا ہے۔ بلوچستان کے علاقے بھاگ ناڑی کے بیل اچھے گوشت کے لئے مشہور ہیں جنکی قیمت 70 ہزار سے 3 لاکھ روپے تک ہے جو زیادہ تر افغانستان اور ایران سمگل ہونے کی وجہ سے عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہیں۔