کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں انسداد خسرہ مہم کامیابی سے جاری ہے۔ اب تک اٹھارہ لاکھ سے زائد بچوں کو خسرے سے بچاو کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
محکمہ صحت ذرائع کے مطا بق انسداد خسرہ کی مہم صوبے بھر میں آج ساتویں روز بھی جاری ہے۔ مہم کے دوران چھ ماہ سے 10 سال تک کی عمر کے بچوں کو خسرہ سے بچاو کے ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔
سمیت صوبے بھر میں 35 لاکھ 50 ہزارسے زائد بچوں کو ٹیکے لگائے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انسداد خسرہ کی 12روزہ مہم 25 اپریل تک جاری رہے گی۔