کوئٹہ : بلوچستان کانسٹیبلری کے اسلحہ خانہ سے کروڑوں کا اسلحہ غائب
Posted on January 2, 2015 By Geo4 Webmaster اہم ترین, مقامی خبریں
Quetta
کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کانسٹیبلری کے اسلحہ خانہ سے کروڑوں کا اسلحہ غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلحہ خانہ سے اے کے 47، نائن ایم ایم اور دیگر اسلحہ چوری ہوچکا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی اور اسلحہ کی تلاش میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔
علاقے میں اسلحہ کی خرید و فروخت کرنے والے متعدد اسلحہ ڈیلرز کو بھی گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے مختلف پہلوئوں پر تفتیش جاری ہے۔