کوئٹہ سمیت بلوچستان میں کل سے دس محرم تک دفعہ 144کا اعلان

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں محکمہ داخلہ بلوچستان نے یکم محرم سے 10 محرم تک دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کا اعلان کر دیا۔

محکمہ داخلہ و قبائلی امور حکومت بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کو موثر بنانے کے لیے یکم تا 10 محرم تک صوبے کے 16 حساس اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کی جائے گی۔

دفعہ 144 کے تحت محرم کے دوران صوبے بھر میں فرقہ واریت پر مبنی اشاعت پر پابندی ہو گی۔سیکورٹی کے باعث بند کئے جانے والے راستوں پر غیر متعلقہ شخص کے داخلے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ شہر کے اندرونی اور بیرونی راستوں پر سیکورٹی سخت سخت کرتے ہوئے نفری میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔