کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ وادی کوئٹہ ، گرد ونواح اور اس سے ملحقہ علاقوں میں گزشتہ روز سے شروع ہونے والا شدید سردی کی لہر برقرار ہے۔
درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی درجے نیچے ہے جبکہ وادی میں رات اور صبح کے وقت درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہوجاتاہے، ایسے میں شہر میں سردی کی شدت سے بچنے کے لئے گھروں میں ہیٹر اور گرم ملبوسات کے استعمال میں اضافے کے علاوہ گھروں سے باہر مزدور طبقہ لکڑیاں جلا کر اپنے ہاتھ سیک رہے ہیں۔
اسی طرح قلات، زیارت، دالبندین، پشین اور ژوب سمیت صوبے کے دیگر گرم اور سرد علاقوں میں بھی شدید سردی کی شدت برقرار ہے۔