کوئٹہ (جیوڈیسک) وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کےشمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود ہے آئندہ چند دنوں کے دوران بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ میں مطلع جزوی جبکہ اندرو ن صوبہ بیشتر علاقوں میں مطلع ابرآلود ہے جبکہ سبی اور ہرنائی میں گزشتہ رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث سبی میں گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے اور موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے ژوب ، نصیر آباد، قلات،میں بھی چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔