کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان بھر میں 14 ستمبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو کی قومی مہم کے لئےانتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں چار روزہ مہم کے دوران 24 لاکھ 72 ہزار 616 بچوں کو انسداد پولیو کی ویکسین پلائی جائے گی۔
انسداد پولیو مہم کے لئے 6 ہزار 603 موبائل اور 321 ٹرانزٹ ٹیمیں بنائی گئیں ہیں موبائل اور ٹرانزٹ ٹیموں کے علاوہ 796 مراکز بھی مقرر کئے گئے ہیں جہاں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے محکمہ صحت نے کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ، ژوب، جعفرآباد، نصیرآباد، خضدار اور موسی خیل کے اضلاع کو پولیو کے حوالے سے ہائی رسک قرار دیا ہے۔
ضلع کوئٹہ میں پولیو ٹیموں کے ہمراہ پولیس اور لیویز کے تقریبا دو ہزار 160 اہلکار تعینات رہیں گے جبکہ مہم کے دوران علاقوں میں ایس پیز اور ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز سکیورٹی امور کی خود نگرانی کریں گے مہم کے دوران کسی بھی علاقے میں سیکورٹی کے بغیر کوئی بھی ٹیم روانہ نہ ہونے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے جبکہ صوبے میں ضرورت پڑنے پر فوج اور ایف سی کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔