کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 5.0 شدت کا زلزلہ
Posted on March 16, 2019 By Majid Khan دوسرے شہروں سے, مقامی خبریں
Earthquake
بلوچستان (جیوڈیسک) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
بولان، سبی اور مستونگ سمیت دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز سبی سے 43 کلو میٹر شمال مغرب تھا۔
زلزلے کے جھٹکوں کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
ابتدائی طور پر زلزلے کے نتیجے میں کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com