کوئٹہ سمیت بلوچستان میں موسم سرد و خشک

Cold Weather

Cold Weather

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ سمیت بلوچستان میں موسم سرد اور خشک ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گرد ونواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے جبکہ شہر اور ملحقہ علاقوں میں موسم خشک اور سرد بھی ہے۔

رات اور صبح کے وقت سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے، اسی طرح قلات، زیارت، دالبندین اورژوب سمیت صوبے کے دیگر شمالی علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے مختلف علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔