کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے نواحی علاقے میں بلوچستان کانسٹبلری کی گاڑی کے قریب دستی بم حملے کے نتیجے میں چار بچوں سمیت بارہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ہزار گنجی کے علاقے میں مستونگ روڈ پر بلوچستان کانسٹبلری کی گاڑی کھڑی تھی کہ نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا اور فرار ہوگئے۔
دھماکے کے نتیجے میں قریب موجود بارہ راہگیر زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں میں چار بچے بھی شامل ہیں، واقعہ کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو صوبائی سنڈیمن ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراد کی جارہی ہے۔