کوئٹہ (جیوڈیسک)کوئٹہ کے ہزارہ ٹاون کی سبزی مارکیٹ میں ہونے والے دھماکہ میں جاں بحق افراد کی تدفین کا عمل شروع تاحال شروع نہیں ہوسکا ہے۔ کوئٹہ ہزارہ ٹاون میں گذشتہ شام ہونے والے دھماکہ میں 80 سے زائد افراد جاں بحق اور 173 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ جاں بحق افراد کی میتیں سی ایم یچ سے ان کے لواحقین کے حوالے کردی گئیں ہیں۔
جبکہ ان کی تدفین کیلئے بروری کے ہزارہ قبرستان میں قبریں کھودنے کاکام بھی جاری ہے۔کوئٹہ یکجہتی کونسل کے سربراہ قیوم چینگیزی نے بتایا کہ میتوں کی تدفین کا عمل تین بجے کے بعد شروع کیا جائے گا۔