کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے حجام کی دکان پر فائرنگ اور دستی بم سے حملہ کیا، حملے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹائون میں نامعلوم مسلح افراد نے حجام کی دکان پر فائرنگ اور دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دکان میں موجود محمد بشیر اور شاہد محمود شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دونوں زخمیوں کا تعلق پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ سے ہے۔